The Top 30 Urdu Quotes for Language Learners 2022
1. Urdu Quotes About Wisdom.
#1
#2
عقلمند ہے وہ شخص جو انجام سوچ کر کام کرے۔ (حضرت علی)
#3
مصیبت اگر انسان کو دولتمند نہیں تو عقلمند ضرور بنا دیتی ہے۔
#4
عقلمند اپنے عیب خود دیکھتا ہے اور بیوقوف کے عیب دنیا دیکھتی ہے۔ (شیخ سعدی)
2. Urdu Quotes About Struggle and Success.
#5
انسان کے لئے وہی کچھ ہے جس کے لئے وہ کوشش کرے۔ (القرآن)
#6
محنت اتنی خاموشی سے کرو کہ تمھاری کامیابی شور مچا دے۔
#7
بڑی منزلوں کے مسافر چھوٹا دل نہیں رکھتے۔ (وااصف علی واصف)
#8
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی ذرخیز ہے ساقی (علامہ اقبال)
3. Urdu Quotes About Life.
#9
زندگی خود راستے بناتی ہے، راستے زندگی نہیں بناتے۔ (سعادت حسن منٹو)
#10
زندگی ریاضی کا سوال نہیں جس کا جواب معلوم ہو سکے۔ (واصف علی واصف)
#11
زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے جانے کس جرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں (ساغر صدیقی)
#12
زندگی ہے یا کوئی طوفان ہے
4. Urdu Quotes About Time.
#13
وقت اچھا بھی آئے گا ناصر غم نہ کر زندگی پڑی ہے ابھی (ناصر کاظمی)
#14
وقت تو وقت پر بدلتا ہے لیکن انسان کسی بھی وقت بدل سکتا ہے۔
#15
مشکل وقت سبھی پر آتا ہے کوئی بکھر جاتا ہے کوئی نکھر جاتا ہے۔
#16
وقت، اعتبار اور عزت ایسے پرندے ہیں جو اڑ جائیں تو واپس نہیں آتے۔
5. Urdu Quotes About Love.
#17
مانگی ہوئی محبت کا مزہ بگڑی ہوئی شراب جیسا ہوتا ہے۔ (بانو قدسیہ)
#18
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں (علامہ اقبال)
#19
زمین کے سفر میں اگر کوئی چیز آسمانی ہے تو وہ محبت ہے۔
#20
عشق ایک مرض ہے اور جب تک طول نہ پکڑے، مرض نہیں ہوتا۔ محض ایک مذاق ہوتا ہے۔ (سعادت حسن منٹو)
#21
محبت لین دین نہیں محبت صرف دین ہے۔ (ممتاز مفتی)
6. Urdu Quotes About Family and Friends.
#22
ہر اس دوست پر بھروسہ کرو جو مشکل میں تمھارے کام آیا ہو۔ (حضرت علی)
#23
رشتے نبھانے کا ظرف نہ ہو تو رشتے بنانے سے پرہیز کریں۔
#24
تین رشتے تین وقتوں میں پہچانے جاتے ہیں۔ اولاد بڑھاپے میں، بیوی غربت میں، دوست مصیبت میں
#25
اچھے لوگوں کا ملنا ہی اچھے مستقبل کی ضمانت ہے۔
#26
کسی رشتے کو کتنی بھی محبت سے باندھا جائے لیکن اگر عزت اور لحاظ چلا جائے تو محبت بھی چلی جاتی ہے۔
#27
برے دوست سے بچو ایسا نہ ہو کہ وہ تمھارا تعارف بن جائے۔ (امام مالک)
7. Some Funny Urdu Quotes.
#28
سمجھدار آدمی نظر ہمیشہ نیچی اور نیت خراب رکھتا ہے۔ (مشتاق احمد یوسفی)
#29
محبت انسان کو اندھا کر دیتی ہے اور پھر شادی یہ بینائی لوٹاتی ہے۔ (ڈاکٹر محمد یونس بٹ)
#30
خاوند کے لئے بیوی کو سمجھنا کوئی مشکل نہیں، بشرطیکہ وہ دوسرے کی ہو۔ (ڈاکٹر محمد یونس بٹ)
Comments
Post a Comment